0
Sunday 27 Nov 2022 12:08

آزادکشمیر بھر میں حکومت سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے، سردار جاوید ایوب

آزادکشمیر بھر میں حکومت سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے، سردار جاوید ایوب
اسلام ٹائمز۔ پاکتسان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وزیر جنگلات و ممبر اسمبلی سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بھر میں حکومت سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے، وزیراعظم اور وزراء کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جگہ جگہ پر سکیموں کے اعلانات کر کے بلدیاتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سردار جاوید ایوب نے حلقہ کوٹلہ یونین کونسل بھیڑی کے مقام پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نذیر انقلابی، مظفر مغل ایڈووکیٹ، سردار غلام مرتضٰی منہاس، سردار سمیر ایڈوکیٹ، شیخ فضل الرحمان و دیگر بھی موجود تھے. جاوید ایوب نے کہا کہ آج کا سورج  تحریک انصاف کی شکست فاش اور پیپلزپارٹی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوا ہے۔
 
وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کرنے کے بعد ممبر اسمبلی اور وزارت عظمیٰ کے منصب سے نااہل ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن جعلی اعلانات و فرضی سکیموں اور اربوں روپے کے منصوبہ جات کے اعلانات پر وزیراعظم اور وزراء کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سردار جاوید ایوب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج آزادکشمیر بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، آج تحریک انصاف کو آزادکشمیر بھر میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عوام کی آخری امید اب پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش