0
Monday 28 Nov 2022 19:23

سیاسی انتشار اور انتظامی خلفشار نے زمینی سطح پر کشمیری عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ناصر اسلم وانی

سیاسی انتشار اور انتظامی خلفشار نے زمینی سطح پر کشمیری عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ناصر اسلم وانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے عوام اس وقت زبردست اور گوناگوں مشکلات سے بھرے دور سے گزر رہے ہیں، ہر ایک طبقہ کے لوگوں کو پہاڑ جیسے مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سیاسی انتشار اور انتظامی خلفشار نے زمینی سطح پر لوگوں کو جینا دوبھر کردیا ہے۔ ان باتوں کا نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کپوارہ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر اسلم وانی نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اس وقت نہ صرف روز مرہ کی ضروریات کے مسائل سے دوچار ہے بلکہ سیاسی طور پر بھی ہمیں ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ آئے روز کشمیریوں کی آواز (نیشنل کانفرنس) کو کمزور کرنے کے لئے نت نئے حربے اپنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں نے اس مقصد کے لئے شاطر اور موقعہ پرست سیاستدانوں کو کام پر لگا دیا ہے لیکن نیشنل کانفرنس کی صفوں کی مضبوطی سے ان کے تمام حربے ناکام ثابت ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات سے بھرے اس دور میں نیشنل کانفرنس صرف اس لئے ثابت قدم، پُرعزم اور رواں دواں ہے کیونکہ اس جماعت کو یہاں کے عوام کی بے پناہ حمایت حاصل ہے۔ ناصر اسلم وانی نے پارٹی عہدیداران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ موجودہ دور میں دشمنوں کی چالوں سے ہوشیار رہیں اور سوچ سمجھ کر چلیں۔ کشمیر میں موجود فرقہ پرستوں کی پراکسی جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے کے لئے کشمیریوں کے مفادات، احساسات اور جذبات کو روند رہے ہیں اور اپنے حقیر مفادات کے لئے یہاں کے عوام کے حقوق کا سودا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور آزمائشوں اور امتحانات سے بھر ہوا ہے اور ایسے میں ہمیں ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے اور پارٹی اور لیڈر شپ کے احکامات پر من و عن عمل کرنا چاہیئے اور ساتھ ہی عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں کیونکہ سردار عوام کا حق اور عوام ہی طاقت کا سرچشمہ نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش