0
Thursday 1 Dec 2022 15:38
اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دینگے

عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے, پرویز الٰہی کی یقین دہانی

عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے, پرویز الٰہی کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پنجاب اسمبلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے یقین دلایا کہ وہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیں گے، پی ڈی ایم نااہل لوگوں کا ٹولہ ہے، عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے، مخالفین کی جانب سے عدم اعتماد یا گورنر راج کے شوشے صرف وہ اپنا دل خوش کرنے کیلئے چھوڑتے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اپوزیشن میں عدم اعتماد کا حوصلہ ہے۔ نہ ان کے پاس نمبرز پورے ہیں، ملاقات میں دوران گفتگو پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش