0
Friday 2 Dec 2022 22:51

انتہاپسندی اور دہشتگردی ملک کیلئے زہر قاتل ہے، ثروت اعجاز قادری

انتہاپسندی اور دہشتگردی ملک کیلئے زہر قاتل ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی ملک کیلئے زہر قاتل ہے، اسلام و ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت کو فروغ دیکر اپنے ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ علماء کرام اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں اور ملک دشمن قوتوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں، انتہاپسندی پھیلانے والے غیروں کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، انہیں ان کے ناپاک مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی تلاش کیلئے تعلیم یافتہ نوجوان حکومتی دفتروں کے دھکے کھا رہے ہیں، مہنگائی، بے روزگاری کے جن کو قابو کرنے میں حکمران بے بس نظر آر ہے ہیں، موجودہ حکمران معاشی استحکام کو بہتر بنانے کی بجائے دعوؤں اور طفل تسلی سے کام چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف لیجانا ہے تو مغرب کی بجائے آقا کریمﷺ کے نظام پر عمل کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1028131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش