0
Sunday 4 Dec 2022 15:06

سابق سینیٹر نجمہ حمید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سابق سینیٹر نجمہ حمید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون شعبۂ خواتین کی سابق صدر نجمہ حمید کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء راجہ ظفر الحق، انجم عقیل، سردار نسیم، طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے زمرد خان، نیئر بخاری اور فرحت اللّٰہ بابر نے بھی نجمہ حمید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ اور سابق سینیٹر نجمہ حمید 2 دسمبر کو انتقال کر گئی تھیں۔ نجمہ حمید رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی بڑی بہن تھیں، وہ مارچ 2015ء سے مارچ 2021ء تک مسلم لیگ نون کی سینیٹر رہی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1028448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش