0
Sunday 4 Dec 2022 20:51

ساجد علی بیگ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر منتخب

ساجد علی بیگ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ ساجد علی بیگ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر منتخب ہو گئے۔ ضلع گلگت، نگر، ہنزہ، غذر، ضلع استور سمیت انجمن بلتستانیہ کی مجلس عاملہ کے اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ انجمن امامیہ کے صدر کیلئے الیکشن کا انعقاد گلگت میں ہوا۔ انجمن کی صدارت کیلئے تین امیدوار مدمقابل تھے۔ اکثریتی رائے سے منتخب ہونے والے نومنتخب صدر کا اعلان قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے مجلس عاملہ کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کے اختتام پر کیا۔ ساجد علی بیگ کا تعلق محلہ حیدرپورہ ڈومیال گلگت سے ہے۔ وہ اعلی تعلیم یافتہ اور ملکی و غیر ملکی این،جی اوز میں کام کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش