0
Tuesday 6 Dec 2022 11:38

ڈی آئی خان، فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان، فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی خان میں فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع  پر کارروائی کی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ گرہ مستان میں کی گئی جہاں دہشتگردوں نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا  جب کہ دہشتگردوں کی شناخت منیب، جنید الرحمان، شوکت کے نام سے ہوئی۔ 
خبر کا کوڈ : 1028773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش