0
Sunday 2 Oct 2011 11:59

مانسہرہ، بارودی سرنگ سے پولیس وین تباہ، 7 اہلکار جاں بحق، خیبر ایجنسی میں نیٹو ٹینکر تباہ

مانسہرہ، بارودی سرنگ سے پولیس وین تباہ، 7 اہلکار جاں بحق، خیبر ایجنسی میں نیٹو ٹینکر تباہ
مانسہرہ/پشاور:اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں ہفتہ کی صبح پولیس کی 3 گاڑیاں تور غر سے اہلکاروں کو لیکر ایبٹ آباد کی جانب جارہی تھیں کہ تور غر میں (کالا ڈھاکہ) کے قریب پولیس کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور گاڑی میں سوار 7 اہلکار جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ ادھر خیبر ایجنسی میں نیٹو آئل ٹینکر دھماکے سے تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ہزاروں لیٹر تیل ضائع ہو گیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور متاثرہ کنٹینر کے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کر لیا ہے۔ دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری نے مانسہرہ میں دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
اھر کیڈٹ کالج وانا پر نامعلوم سمت سے ایک میزائل داغا گیا جسکے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب ہفتہ کی صبح 8 بجے وانا اسکاؤٹس کیمپ کے قریب زیڑی نور موڑ پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور سرور خان نامی خاصہ دار معمولی زخمی ہوگیا۔ وانا اعظم ورسک، وانا کڑی کوٹ اور وانا ٹانک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 103035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش