0
Sunday 2 Oct 2011 13:36

عراق، نماز جنازہ کے اجتماع میں کار بم دھماکہ، 18 افراد شہید، 63 زخمی

عراق، نماز جنازہ کے اجتماع میں کار بم دھماکہ، 18 افراد شہید، 63 زخمی
بغداد:اسلام ٹائمز۔ عراق میں نماز جنازہ کے اجتماع میں کار بم دھماکے سے 18 افراد شہید اور 63 زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق حلہ شہر کی ایک مسجد میں مقامی قبائلی رہنما کے جنازے کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی کہ اس موقع پر کار کا زوردار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجہ میں کم از کم 18 افراد موقع پر شہید اور 63 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ بم دھماکہ کے نتیجے میں قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر انسانی خون اور اعضاء دور دور تک بکھر گئے۔
مبصرین کے مطابق جیسے جیسے عراق سے امریکی انخلاء کا وقت قریب تر ہوتا جارہا ہے، عراق میں دھماکوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکہ کی کوشش ہے کہ عراق کے حالات کو اس طرح قرار دیں کہ علاقے میں اپنی موجودگی کو ضروری قرار دے سکے۔ تاہم اس سلسلے میں عراقی حکام دوٹوک انداز میں کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کو عراق می مزید ٹھہرنے کی اجازت فراہم نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 103074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش