0
Thursday 15 Sep 2011 14:02

عراق، بم دھماکوں میں 15 افراد جاں بحق

عراق، بم دھماکوں میں 15 افراد جاں بحق
بغداد:اسلام ٹائمز۔عراق میں بم دھماکوں کے 2 مختلف واقعات میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق بدھ کی صبح عراق کے مرکزی شہر حلہ میں ایک ریستوران کے سامنے ہونے والے کار بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ دریں اثنا عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقع فوجی اڈے کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 عراقی فوجی جاں بحق ہوگئے۔ بغداد ہی کے ایک علاقے قاہرہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت داخلہ اور دفاع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران عراق میں ہونے والے بم دھماکوں کے مختلف واقعات میں 45 پولیس اہلکار اور 39 فوجی ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ جوں جوں عراق سے امریکہ کے نکلنے کے ایام قریب تر ہورہے ہیں اور انہیں عراق میں ٹھہرنے کی اجازت کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، عراق میں دہشتگردانہ حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 98914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش