0
Monday 24 Aug 2009 08:32

کابل: نیٹو کمانڈر نے مزید امریکی فوج طلب کر لی

کابل: نیٹو کمانڈر نے مزید امریکی فوج طلب کر لی
افغانستان میں نیٹو فوج کے کمانڈر نے امریکی ایلچی سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگجوؤں سے نمٹنے کیلئے مزید فوج اور وسائل مہیا کئے جائیں۔ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر میجر جنرل کرٹس اسکاپاروٹی کابل میں افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ میجر جنرل کرٹس نے کہا کہ انہوں نے امریکی ایلچی سے افغانستان میں مزید فوجی اہلکار بھیجوانے اور وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شدت پسند رہنما جلال الدین حقانی بڑا خطرہ ہیں۔ حقانی نے اپنا نیٹ ورک پاکستان سے ملحق سرحدی علاقوں میں مزید پھیلا دیا ہے جس سے نمٹنے کے لئے اتحادی فوج کو مزید وسائل درکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 10376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش