1
1
Sunday 29 Jan 2023 09:21

ایران، حساس تنصیبات پر مائیکرو برڈ ڈرون حملے کی کوشش ناکام

ایران، حساس تنصیبات پر مائیکرو برڈ ڈرون حملے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں دفاعی تنصیب پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے مرکزی شہر اصفہان کی فوجی تنصیب پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں، بعد ازاں ایرانی حکام نے تصدیق کردی کہ وزارت دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر ڈرون حملے کی کوشش بنادی گئی ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق دفاعی تنصیب پر حملے کیلئے مائیکرو برڈز کا استعمال کیا گیا۔ ایک مائیکرو برڈ کو ائیرڈیفنس نے مارگرایا گیا جبکہ دو پھٹ گئے۔ ایرانی وزارت دفاع  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ  ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 1038346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Nasreen Ladak
Pakistan
ALLAH or imam e zamana iran ki hifazat karengy InshaAllah or IRAN ke dushman barbad hongy InshaAllah
ہماری پیشکش