0
Sunday 29 Jan 2023 22:21

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ دشمنی کا ایک اور واقعہ، سادات برادری کی فصل کو آگ لگادی

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ دشمنی کا ایک اور واقعہ، سادات برادری کی فصل کو آگ لگادی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ دشمنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں مخالفین نے شیعہ دشمنی میں سادات برادری کی پانچ ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو آگ لگادی۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود ابھایا پل کے قریب مخالفین نے سید نزاکت حسین شاہ کی 5 ایکڑ اراضی پر کھڑی گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ فصل جل کر خاکستر ہوگئی، ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں کوٹلہ قائم شاہ اور چاہ روشن والا میں بھی مسلسل یہی سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطاق گذشتہ ایک ہفتے میں مختیار شاہ، جنرل کونسلر سید سجاد شاہ، سید جلا شاہ متولی امام بارگاہ سید نزاکت شاہ کی فصلوں کو آگ لگائی جا چکی ہے
خبر کا کوڈ : 1038445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش