0
Saturday 4 Feb 2023 23:13

ایران کے بارے امارات کیساتھ فرانسیسی صلاح مشورے

ایران کے بارے امارات کیساتھ فرانسیسی صلاح مشورے
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز انجام پانے والے ابوظہبی کے دورے کے دوران فرانسیسی وزیرخارجہ کیتھرین کولونا نے اپنے اماراتی ہم منصب محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ ایران کے بارے صلاح مشورے کئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں فرانسیسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے اپنے اعلان کے ساتھ کیتھرین کولونا کے پیغام کو منسلک کیا جس میں فرانسیسی وزیرخارجہ کا لکھنا تھا کہ اماراتی ہم منصب کے ساتھ نتیجہ خیز اور دوستانہ ملاقات ہوئی۔ فرانسیسی وزیرخارجہ نے لکھا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات نے ہمیں اس بات کا موقع فراہم کیا کہ ہم ایک دوسرے کے ہمراہ، آپسی اعتماد کے ساتھ، یوکرائن اور اسی طرح ایران میں پیش آنے والے چیلنجز پر تبادلہ خیال کر سکیں! اپنے پیغام میں فرانسیسی وزارت خارجہ نے لکھا کہ فرانسیسی وزیرخارجہ نے اپنے دورہ امارات کے دوران وہاں موجود فرانسیسی فوجی اڈے کا بھی دورہ کیا۔

دوسری جانب اماراتی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے اس حوالے سے جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے خطے سمیت بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی وزیرخارجہ نے امارات سے قبل سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں سعودی اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے کیتھرین کولونا نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے بند گلی میں داخل ہو جانے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا اور تہران کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات دہراتے ہوئے کہا تھا کہ مشرق وسطی کا خطہ مختلف بحرانوں کا شکار ہے جبکہ ایران؛ جوہری، میزائل و ڈرون پروگراموں سمیت عدم استحکام کا شکار بنانے والے اپنے اقدامات کے ذریعے خطے میں موجود تناؤ میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1039563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش