اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین ہے، گھناؤنے جرم میں ملوث درندے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے مقابلے میں دو دہشتگردوں کی ہلاکت پر سندھ پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ہمارے مہمان ہیں، مہمانوں کا احترام اور حفاظت کرنا پاکستانیوں کا قومی شعار ہے، پاک جاپان تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے دشمن تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔