0
Friday 19 Apr 2024 18:44

ذہنی صحت کی خرابی کے باعث کام نہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ پر برطانیہ پریشان

ذہنی صحت کی خرابی کے باعث کام نہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ پر برطانیہ پریشان
اسلام ٹائمز۔ بیماری کی بنیاد پر لی جانے والی طویل رخصت کے کلچر سے تنگ آکر برطانوی وزیر اعظم رشی سُوناک نے اس حوالے سے سخت تر قوائد تیار کرنے کی خاطر مشاورت شروع کردی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کو اس حد تک اس لیے جانا پڑا ہے کہ بیماری کے نام پر طویل رخصت لینے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث اچھے خاصے لوگ افرادی قوت سے مستقل غائب ہیں، کام کرنے کی عمر والے برطانوی باشندوں کے افرادی قوت میں دوبارہ جُڑنے کی رفتار 2015 سے خاصی سست ہے، اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ لوگ بیماری کے نام پر چھٹیاں لینے کے عادی ہوچکے ہیں۔ برطانوی وزیرِاعظم کے مطابق یہ بات بہت تشویش ناک ہے کہ ذہنی صحت کی خرابی کے باعث کام نہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ہمیں لوگوں کو کام پر واپس لانے کے حوالے سے کام کرنا ہے، ان کی مدد کرنی ہے، ساتھ ہی ساتھ یہ بھی ضروری بنانا ہے کہ روزمرہ مشکلات اور عمومی پریشانیوں کے ہاتھوں طبی طور پر زیادہ الجھن میں نہ پڑا جائے، اس وقت 16 سے 64 سال کی عمر کے 94 لاکھ باشندے (جو عمر کے اس گروپ کے 22 فیصد کے مساوی ہیں) نہ تو کام کر رہے ہیں اور نہ ہی بے روزگار ہیں۔ کورونا کی وبا کے دوران عمر کے اس گروپ میں کام کرنے والوں کی تعداد 85 لاکھ 50 ہزار تھی، ان میں سے 28 لاکھ بیماری کی طویل رخصت پر جبکہ 20 لاکھ 6 ہزار افراد بیماری کی عارضی رخصت پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش