0
Friday 19 Apr 2024 18:35

سعودی و ایرانی حکام کے دوررہ پاکستان پر امریکہ کو تحفظات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

سعودی و ایرانی حکام کے دوررہ پاکستان پر امریکہ کو تحفظات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب اور ایران کے حکام کے دورہ پاکستان پر امریکا نے حسب روایت بدمزگی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران سعودی و ایرانی حکام کے دوررہ پاکستان سے متعلق سوال پر امریکی تحفظات کا اظہار کیا۔ پریس بریفنگ میں جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ان دوروں سے مشرقِ وسطیٰ میں امن کوششوں کو کامیابی ملے گی تو وہ جواب میں جھنجھلا کر اسرائیل پر ایرانی حملوں کا ذکر کرنے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں ایرانی حملوں کے بارے میں بات کرنی چاہیے، میزائلوں کی بارش کرنے سے امن کے قیام یا بحالی میں مدد نہیں مل سکتی۔ واضح رہے کہ امریکہ غزہ سمیت کئی علاقوں کو اسرائیلی بمباری کے ذریعے قبرستان میں بدلنے کا براہ راست ذہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے حال ہی میں اسرائیل پر جو حملے کیے ہیں اُس کے بعد سے بائیڈن انتظامیہ ایران کے ارادوں کے حوالے سے شکوک و شبہات میں مبتلا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان سے سیکیورٹی کے معاملات میں اشتراکِ عمل بہت اہم ہے، امریکا کے لیے پاکستان اہم پارٹنر ہے۔ اُس سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔ ویدانت پٹیل نے بتایا کہ پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمد اونگ زیب نے امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔ نائب ترجمان اس بات پر زور دیا کہ پاکستان معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات کے نفاذ کو ترجیح دے۔
خبر کا کوڈ : 1129761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش