0
Tuesday 7 Feb 2023 11:59

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سپیکر کی تبدیلی اس معاہدے کا حصہ ہے جو جی ںی کے عام انتخابات کے فوری بعد طے پایا تھا۔ اس وقت حکومت سازی کے دوران عہدوں کی کھینچا تانی زور پکڑ گئی تو سپیکر کے عہدے کیلئے دو تگڑے امیدوار امجد زیدی اور نزیر ایڈووکیٹ میدان میں تھے۔ بعد میں طے یہ پایا کہ دونوں کو ڈھائی ڈھائی سال کیلئے سپیکر کا عہدہ دیا جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت پہلے سید امجد زیدی کو سپیکر جبکہ نزیر احمد ایڈووکیٹ کو ڈپٹی سپیکر بنایا گیا۔ جب دو سال پورے ہو گئے تو نزیر احمد ایڈووکیٹ نے یادہانی کرائی کہ اب سپیکر کا عہدہ میرا حق ہے۔ ذرائع کے مطابق دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب امجد زیدی نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک زبانی معاہدہ تھا، تحریری معاہدہ نہیں تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں وزیر اعلیٰ خالد خورشید جو پی ٹی آئی کے صوبائی صدر بھی ہیں نے عمران خان سے رابطہ کر کے سپیکر کی تبدیلی کی منظوری لے لی ہے۔ طے یہ پایا ہے کہ سپیکر خود استعفیٰ دینگے اور بعد میں انہیں صوبائی وزیر بنایا جائے گا اور سپیکر کا عہدہ نزیر ایڈووکیٹ کو دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1040000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش