0
Saturday 8 Oct 2011 18:58

ٹیکس نفاذ سے قبل عوام کو اعتماد میں لینا چاہئیے تھا، مظفر ریلے

ٹیکس نفاذ سے قبل عوام کو اعتماد میں لینا چاہئیے تھا، مظفر ریلے
گلگت:اسلام ٹائمز۔ سابق ممبر قانون ساز اسمبلی، رہنما پاکستان مسلم لیگ ق اور گلگت بلتستان نیشنل الائٹس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر مظفر علی خان ریلے نے کہا ہے کہ اگر گلگت بلتستان پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ خالصتا وفاقی حکومت نے کیا ہے تو یہ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے جس کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے اور اگر گلگت بلتستان حکومت نے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے تو اس سے قبل عوام کو اعتماد میں لینا چاہئیے تھا، اب حکومت یہ واضح کرے کہ ٹیکس کی وصولی کا طریقہ کیا ہوگا اور اس ٹیکس کو گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی پر خرچ کرنے کے لئے کونسا میکنزم تیار کیا ہے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے ماروی میمن نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ دائر کر کے گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی کی ہے جس کے لئے ہم عوام کی طرف سے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ماروی میمن ایک باہمت خاتون ہیں جنہوں نے عوام کو حوصلہ دینے کی کوشش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 104675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش