0
Wednesday 15 Mar 2023 17:42

بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست ثابت ہوا، فاروق ستار

بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست ثابت ہوا، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، حلقہ بندیاں درست نہیں تھیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حلقہ بندیاں درست نہیں تھیں تو پھر انتخابات کیسے شفاف ہوسکتے تھے۔ فاروق ستار نے کہا کہ جو انتخابات شفاف نہیں اور دھاندلی پکڑی گئی تو ہم کیسے الیکشن میں جاتے، 53 یوسیز کا نوٹیفکیشن سندھ حکومت کو نکالنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ یوسیز کا اضافہ پرانی مردم شماری کے مطابق ہوا ہے، الیکشن سے قبل 53 یوسیز کا اضافہ ہوتا تو جماعت اسلامی میئر کے لئے نہ روتی۔ متحدہ پاکستان کے رہنما نے کہا کہ یوسیز میں اضافہ ہوتا تو ایم کیو ایم بھی الیکشن میں حصہ لیتی، جماعت اسلامی اب 11 سیٹوں کے لئے رو رہی ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ اب ان کو ہمارے ساتھ کھڑا ہوکر احتجاج کرنا چاہیئے، اب ان نئی بنائی گئی یوسیز پر بھی الیکشن ہونے چاہیئں۔
خبر کا کوڈ : 1046888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش