0
Friday 17 Mar 2023 19:17
عمران خان پاکستان میں جتھوں اور تشدد کی سیاست کر رہا ہے

پاکستان کے آئین اور قانون کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیئے، احسن اقبال

پاکستان میں افراتفری اور انتشار پیدا کرکے دنیا کو بتایا جا رہا ہے کہ ان سے زیادتی ہو رہی ہے
پاکستان کے آئین اور قانون کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیئے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں جتھوں اور تشدد کی سیاست کر رہا ہے، جمہوریت میں ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے، تشدد نہیں ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اپنی انا کیلئے نوجوانوں کی قربانی دینا چاہتا ہے، عمران خان کی خواہش ہے کہ مزید چند نوجوانوں کی لاشیں گریں، یہ پاکستان سے محبت نہیں کرتا، یہ لاشوں کا سوداگر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیئے، نہتے پولیس ملازمین پر عمران خان کے کارکنوں نے تشدد اور حملے کیے، پولیس ملازمین پر پٹرول بم پھینکے گئے، جس سے لاتعداد ملازمین زخمی ہوگئے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی بلکہ وہ پاکستان کے آئین، قانون اور عدالتوں کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، پاکستان میں افراتفری اور انتشار پیدا کرکے دنیا کو بتایا جا رہا ہے کہ ان سے زیادتی ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش