0
Sunday 19 Mar 2023 11:55

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی تصدیق غیر ملکی میڈیا نے بھی کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل مشرقی سمندر کی جانب فائر کیا جسے پیانگ یانگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فائر کیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ میزائل فائر ہوتے ہوئے دیکھا۔ رپورٹس کے میڈیا کے مطابق اس ممنوعہ میزائل تجربے کی جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کے جاپان کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کے لیے ٹوکیو روانہ ہونے سے چند گھنٹے پہلے میزائل تجربہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1047505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش