0
Wednesday 22 Mar 2023 21:37

بلوچستان کی 4 جامعات کے وائس چانسلرز عہدوں سے سبکدوش

بلوچستان کی 4 جامعات کے وائس چانسلرز عہدوں سے سبکدوش
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان کی جانب سے صوبے کی چار جامعات جامعہ بلوچستان، بیوٹمز، لورالائی یونیورسٹی اور لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کو انکے عہدوں سے سبکدوش کر دیا گیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق جامعات کے چانسلر گورنر بلوچستان نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کے سبکدوش ہونے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر سید عین الدین کو نئے وائس چانسلر کی تعیناتی تک قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح بیوٹمز کے وائس چانسلر انجینئر احمد فاروق بازئی کی سبکدوشی پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن، لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد کے سبکدوش ہونے پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد کے سبکدوش ہونے پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جلال فیض کو نئے وائس چانسلر کی تعیناتی تک قائم مقام وائس چانسلرز کا چارج دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ جامعات کے وائس چانسلرز کی مدت پوری ہو گئی ہے، جبکہ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے چند وائس چانسلرز کی مدت ابھی باقی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1048145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش