0
Saturday 25 Mar 2023 18:47

بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 2 بھائیوں کے گھرانوں کے 7 افراد قتل کر دیے

بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 2 بھائیوں کے گھرانوں کے 7 افراد قتل کر دیے
اسلام ٹائمز۔ پاکپتن میں جائیداد کے تنازع پرمبینہ طور پر ایک بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 2 بھائیوں کے گھرانوں کے 7 افراد قتل کر دیے۔ فائرنگ سے 12 سالہ بچی زخمی بھی ہوئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے شواہد جمع کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق 7 افراد کے قتل کا یہ اندوہناک واقعہ بڑی راکھ کے علاقے میں ہوا، جہاں سرور نامی ملزم نے جائیداد کے تنازع پر اپنے بھائیوں کے گھر اجاڑ دیے۔
 
ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے 2 بھائیوں افتخار اور شیرباز کے علاوہ 22 سالہ مفتاح بی بی، 12 سالہ احد، 14 سالہ احمد، 35 سالہ آسیہ بی بی اور بشیراں بی بی کوقتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ ملزم کی فائرنگ سے 12 سالہ عائشہ زخمی بھی ہوئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال سمیت پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے شواہد جمع کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1048675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش