0
Monday 27 Mar 2023 13:03

جوبائیڈن شام میں امریکی فوج کو باقی رکھنا چاہتا ہے، وائٹ ہاؤس

جوبائیڈن شام میں امریکی فوج کو باقی رکھنا چاہتا ہے، وائٹ ہاؤس
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ، شام میں اپنا ناجائز قبضہ جاری رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق سی بی ایس چینل کے پروگرام فیس دی نیشن کے ساتھ گفتگو میں جان کربی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی فوج اور فوجی تنصیبات کی حفاظت کے لئے ہمیشہ اقدام اٹھایا ہے جبکہ جوبائیڈن نے عہد کر رکھا ہے کہ وہ شام میں اپنی فوج باقی رکھے گا جبکہ یہ فوجی بچی کھچی داعش کے ساتھ مقابلہ کریں گے! وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے مزید دعوی کیا کہ اس دوران جو چیز تبدیل نہ ہو گی وہ ''داعش کے ساتھ مقابلے کا مشن'' ہے جو نہیں بدلے گا جبکہ شام میں ہمارے ایک ہزار سے کچھ کم فوجی موجود ہیں جو اس (داعشی) نیٹورک کی تعقیب پر مامور ہیں جبکہ یہ نیٹورک زیادہ تر ختم ہو چکا ہے تاہم اب بھی ایک حد تک دوبارہ زندہ ہونے کے قابل ہے اور اہم محسوب ہوتا ہے! 

جان کربی نے شام میں امریکہ کے 2 غیرقانونی فوجی اڈوں پر ہونے والے حالیہ وسیع راکٹ و ڈرون حملوں اور اس کے بعد شامی عوام کے خلاف امریکہ کی ہوائی بمباری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکی صدر کی جانب سے اپنی فوج اور فوجی تنصیبات کی حفاظت کے لئے دیئے گئے حکم کی صورت میں امریکہ کے مزید اقدامات کی وسعت کو ہرگز نظرانداز نہیں کروں گا کیونکہ ہم ایسے اقدامات جاری رکھیں گے جن کے ذریعے واضح و مستحکم پیغام ارسال کیا گیا ہے! اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس ہفتے کے دوران ہم نے واضح کر دیا ہے کہ امریکہ ہمیشہ اپنی عوام کی حفاظت میں اقدام اٹھاتا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1048979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش