0
Monday 27 Mar 2023 19:54

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستے بازار لگائے جارہے ہیں، اکرم اللہ دھاریجو

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستے بازار لگائے جارہے ہیں، اکرم اللہ دھاریجو
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر برائے صنعت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرم اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے صوبے بھر میں سستے/بچت بازار لگائے جارہے ہیں، انتظامیہ سرکاری نرخوں پر اشیاء ضرورت کی فروخت کو یقینی بنانے کے بھی اقدامات کررہی ہے جبکہ منافع خوروں کے خلاف موقع پر ہی کاروائی کی جارہی ہے۔ یہ بات آج انہوں نے ناظم آباد بچت بازار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم اور دیگر افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر جام اکرم اللہ دھاریجو نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ پھلوں، سبزیوں اور دیگر اجناس کے معیار کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے دکانداروں کو سرکاری نرخوں پر اشیا فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ جام اکرم اللہ دھاریجو نے مزید کہا کے وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر کابینہ کے اراکین اور اسمبلی کے ممبران صوبے بھر میں بچت بازاروں کا دورہ کررہے ہیں، ان دوروں کا مقصد رمضان المبارک میں عوام کو سرکاری نرخوں پر ضروریاتِ اشیا کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منافع خوروں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، حکومت سندھ ہر سطح پر عوام کو بنیادی اشیا کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے صوبے بھر میں بچت بازار لگائے جارہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 1049030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش