0
Tuesday 28 Mar 2023 12:11

حکومتی اتحاد کا انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

حکومتی اتحاد کا انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آج فریق بننے کی درخواست دائر کریں گی۔ حکومتی اتحاد کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں اپنا مؤقف عدالت میں پیش کریں گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ موجودہ صورتِ حال بہت تشویش ناک ہے، حکومت اور پی ٹی آئی فیصلہ کر لیں کہ پاکستان کے لیے کیا بہتر ہے۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل اس لارجر بینچ کا حصہ تھے۔ دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ گورنرز کو بھی بذریعہ چیف سیکریٹری نوٹس جاری کر دیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے پی ٹی آئی کی درخواست میں شامل تمام فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے اور سماعت آج دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1049161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش