0
Tuesday 28 Mar 2023 17:45

وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کا مقدمہ لڑا، تب فاروق ستار کہاں تھے؟ ناصر حسین شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کا مقدمہ لڑا، تب فاروق ستار کہاں تھے؟ ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا فاروق ستار اور حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لگتا ہے فاروق ستار صرف پیپلز پارٹی حکومت کو برا بھلا کہنے کیلئے ایم کیو ایم میں واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ   پیپلز پارٹی نے مردم شماری پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں ایم کیو ایم کو دعوت دی تھی اور ایم کیو ایم کا کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنا ان کا اپنا فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے متعلق مردم شماری کے افسران کو ڈیش بورڈ پر رسائی صحیح گنتی کیلئے ہے اور حیرت ہے فاروق ستار کو مردم شماری والوں پر اعتبار ہے لیکن سندھ کے افسران پر نہیں؟ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا مقدمہ وزیراعلی سندھ نے لڑا تھا، اس وقت فاروق ستار کہاں تھے؟ فاروق بھائی نفرت کے بجائے بھلائی محبت کی سیاست کریں اب بہت گند ہوگیا، اب کراچی کے میئر کے خواب دیکھنے والے کو بھی مردم شماری یاد آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے کیوں کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش