0
Sunday 9 Oct 2011 20:27

3 سال تک چوروں کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگتا ہوں، کسی سے نہیں ڈرتا، کل اہم انکشاف کروں گا، ذوالفقار مرزا

3 سال تک چوروں کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگتا ہوں، کسی سے نہیں ڈرتا، کل اہم انکشاف کروں گا، ذوالفقار مرزا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لیاری سے ضرور انتخابات لڑیں گے، وزیر داخلہ رحمن ملک سرتاپا جھوٹے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے میری پریس کانفرنس کو صحیح قرار دیا ہے۔ چیف جسٹس مجھے سپریم کورٹ میں بلائیں۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسردہ ہیں۔ امن کمیٹی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔ رحمن ملک لیاری آ کر امن کمیٹی پر پابندی لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیطان ملک نے جھوٹ بولا۔ عوام چیف جسٹس سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے کراچی کے مسئلے پر ناامیدی کیوں دی۔ انہوں نے کہا کہ تین سال تک چوروں کا ساتھ دینے پر معافی مانگتا ہوں۔ انہوں ‌نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم اور اس کے قائد الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ انہوں ‌نے مزید کہا کہ الطاف حسین کیخلاف ثبوتوں کے بریف کیس بھر کر لندن جاؤں ‌گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے متحدہ قومی موومنٹ کو مذاکرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل شام اہم انکشاف کروں گا۔ ملائشیا کے دورے سے واپسی کے موقع پر ائرپورٹ پر استقبال کے لیے آنے والے حامیوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور میں کسی سے نہیں ڈرتا۔
خبر کا کوڈ : 104962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش