0
Friday 31 Mar 2023 08:33

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام پر دوسرا صیہونی حملہ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام پر دوسرا صیہونی حملہ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی جنگی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شامی سرزمین پر دوسری بار حملہ کیا اور دمشق میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے شامی حکومت کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج جمعے کی صبح اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت دمشق اور اس کے اطراف میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ شامی ائیر ڈیفنس سسٹم، دشمن کے حملوں کا دفاع کر رہا ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی ائیر ڈیفنس سسٹم، دشمن کے بعض میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اسی حوالے سے المیادین نیوز نیٹ ورک نے رپورٹ دی کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ دمشق کے جنوب میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد شامی فوج کے عسکری ذرائع نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ آج رات 12:17 پر اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے میزائل داغتے ہوئے دمشق کے اطراف میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جارحین کے میزائلوں کو کافی تعداد میں منہدم کر دیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں مالی نقصان کی اطلاع ہے۔ یہ جارحیت ایسے عالم میں جاری ہے، جب شام پر صیہونیوں کے گذشتہ حملے کے بعد دمشق حکام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب تک صیہونی رژیم کی جارحیت جاری ہے، خطے میں امن نہیں آسکتا۔
خبر کا کوڈ : 1049732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش