0
Sunday 2 Apr 2023 13:38

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل پولیس موبائل کو حادثہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل پولیس موبائل کو حادثہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 8 اتحاد کمرشل سگلنل پر موڑ کاٹتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے قافلے میں شامل پولیس موبائل کو حادثہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ اتحاد کمرشل پر موڑ کاٹنے کے دوران پرائیویٹ کار نمبر AYL-627 پولیس موبائل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موبائل سے گر کر زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے اہلکاروں میں 42 سالہ کانسٹیبل وقاص اور 32 سالہ کانسٹیبل نعیم شامل ہیں۔ گورنر سندھ حادثے کے بعد زخمی اہلکاروں کی عیادت کیلئے جناح اسپتال پہنچے اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کیں کہ اہلکاروں کو بہتر علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے۔ گورنر سندھ نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کروائی اور جس کار سے حادثہ ہوا، اس میں موجود دونوں نوجوان محفوظ ہیں، گورنر اور فیملی حادثے کے وقت قافلے کے ساتھ نہیں تھے۔
خبر کا کوڈ : 1050125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش