0
Sunday 2 Apr 2023 13:40

نون لیگ امپائر خریدے بغیر گراؤنڈ میں نہیں اترتی، خرم نواز گنڈاپور

نون لیگ امپائر خریدے بغیر گراؤنڈ میں نہیں اترتی، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون امپائر خریدے بغیر گراؤنڈ میں نہیں اترتی۔ شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ مفادات کے لیے اکٹھا ہوا ہے، اس کا قانون و انصاف سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی آئین پامال کرے گا تو ہم آئین کے حق میں کھڑے ہوں گے، نگراں حکومت کی مدت 90 دن ہے، جو خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ حکمراں منتظر ہیں کہ اکتوبر میں چیف جسٹس اور صدر ان کی مرضی کا ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  90 دن میں الیکشن ناگزیر ہے اور اس میں کوئی گنجائش ہی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1050151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش