0
Wednesday 12 Oct 2011 16:01

استعفوں سے سینٹ انتخابات ملتوی نہیں ہونگے، لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار وفاق نہیں پنجاب ہے، لطیف کھوسہ

استعفوں سے سینٹ انتخابات ملتوی نہیں ہونگے، لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار وفاق نہیں پنجاب ہے، لطیف کھوسہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگی اراکین کے استعفوں سے سینٹ انتخابات ملتوی نہیں ہونگے، انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے  ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے اور حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سیٹیں چھوڑنے سے سینٹ کے انتخابات ملتوی نہیں ہونگے اور نہ ہی کوئی رکن اپنی سیٹ وقت سے پہلے چھوڑنا چاہے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر (ن) لیگ کے اراکین نے استعفے دیئے تو سینٹ الیکشن میں تاخیر نہیں ہو گی، سینٹ انتخابات 90 روز میں کروائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر (ن) لیگ کے اراکین نے استعفے دیئے اور پنجاب اسمبلی توڑی گئی تو یہ ہو سکتا ہے کہ ضمنی انتخابات میں نواز لیگ موجودہ سیٹوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں اور مسلم لیگ (ن) دوبارہ حکومت میں نہیں آ سکے گی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ وفاق اکیلا توانائی کا بحران حل نہیں کر سکتا، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے اپنی بجلی خود پیدا کرسکتے ہیں۔ صوبے میں توانائی بحران کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت چاہے تو اپنے وسائل سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ گورنر نے کہا کہ پنجاب کو 63 فیصد گیس کی ضرورت ہے مگر یہاں صرف 5 فیصد پیدا ہو رہی ہے۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار وفاق نہیں پنجاب ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں قالینوں کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر لطیف کھوسہ نے کہا کہ عائشہ احد ملک نے بیان دیا ہے کہ میاں برادران چھ چھ ماہ کی شادیاں کرتے ہیں، شہباز شریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پہلے اپنے گھریلو معاملات درست کریں جو وزیراعلی اپنے گھریلو معاملات درست نہیں کرسکتا وہ صوبہ کیسے چلائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 105718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش