0
Friday 2 Jun 2023 13:25
ایران کے بانی کی ممتاز شخصیت آزاد مفکرین کے لیے مشعل راہ رہی ہے

بانی انقلاب اسلامی کی فکر و عمل کے عالمی اثرات پر راولپنڈی میں ایک سمینار

امام راحل کی نظریاتی اور عملی زندگی نے عصری دنیا پر زبردست اثر ڈالا
بانی انقلاب اسلامی کی فکر و عمل کے عالمی اثرات پر راولپنڈی میں ایک سمینار
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم الشان بانی کی 34 ویں برسی کے موقع پر عصر حاضر میں امام خمینی (رہ) کے افکار و عمل کے اثرات کے موضوع پر پاکستان کے شہر راولپنڈی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایران و پاکستان کی اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کے نائب نبی شیرازی، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی، ناصر شیرازی اور بعض سیاسی و مذہبی شخصیات نے اپنے خطاب میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے کردار اور مقام و منزلت پر روشنی ڈالتے ہوئے دنیا کے اشرافیہ اور عوام کی نظر میں ان کے افکار کے اثرات اور اسلام کی مضبوطی اور اسلامی امت کے درمیان اتحاد و وحدت اور ہم آہنگی میں ان کے نمایاں کردار کی بعض خصوصیات اور پہلوؤں کا ذکر کیا۔

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے نائب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کی ممتاز شخصیت ایک ممتاز اسلامی مفکر اور ایک تاریخی شخصیت کی حیثیت سے ہمیشہ دنیا کے آزاد مفکرین کے لیے مشعل راہ رہی ہے اور جو عظیم کارنامے انہوں نے انجام دیے ہیں اس کی بدولت ان کی شخصیت تاریخ میں ثبت ہو گئی ہے اور تا ابد انہیں یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کی انقلابی تحریک بین الاقوامی سطح پر مادیت پر مبنی نظام کی نفی، سامراج، استعمار اور سرمایہ دارانہ نظام کی مخالفت اور دینی اقدار کے احیاء  کیلئے تھی۔ اس سیمینار میں موجود بعض ممتاز پاکستانی شخصیات نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے بین الاقوامی نظام کی ارتقا میں اہم کردار ادا کیا۔ امام راحل کی نظریاتی اور عملی زندگی نے عصری دنیا پر زبردست اثر ڈالا اور ایران کے انقلاب اسلامی اور امام خمینی (رح) نے بخوبی ظاہر کیا کہ دنیا میں صرف مادی طاقت اور سرمایہ دارانہ نظام ہی طاقت کے اجزاء نہیں ہیں بلکہ یہ خدا پر ایمان، عوام کی مرضی اور عوام پر بھروسہ کرنے کی طاقت ہے جو بین الاقوامی نظام میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے خدا پر ایمان اور اخلاص کے ساتھ عالمی استکبار کے تمام خطرات اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور علاقائی اور عالمی سطح پر آزادی و انصاف کے متلاشیوں کے دلوں میں عظیم قلعوں کو فتح کیا۔ مقررین نے امام خمینی (رہ) کو دنیا کی ایک لافانی شخصیت قرار دیا اور یہ  بات زور دے کر کہی کہ رہبر انسانیت میں یہ خصوصیت ہونی چاہیے کہ وہ دنیا کی استکباری طاقتوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت رکھتا ہو اور یہ خصوصیت بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) میں بطور اکمل موجود تھی۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم بانی کی 34 ویں برسی 4 جون بروز اتوار منائی جائیگی اور امام خمینی (رح) کے مزار پر ہونے والے مرکزی اجتماع سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1061525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش