0
Friday 2 Jun 2023 23:21
بشریٰ بی بی اپنے مؤکل سے پوچھیں بزدار کیوں چھوڑ گئے؟

9 مئی کے واقعات پر اسٹیبلشمنٹ، سیاستدان اور عوام ایک پیج پر ہیں، خواجہ آصف

فوج کیخلاف بغاوت کی سزا کیا ہوتی ہے، کیا انکو نہیں معلوم
9 مئی کے واقعات پر اسٹیبلشمنٹ، سیاستدان اور عوام ایک پیج پر ہیں، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں کٹھ پتلیوں کا طعنہ دینے والے دیکھ لیں کہ عثمان بزدار نے کیا کیا ہے۔ بشریٰ بیگم سے پوچھنا چاہیئے کہ بزدار کیوں چھوڑ گئے یا بشریٰ بی بی اپنے کسی مؤکل سے پوچھیں کہ بزدار کیوں چھوڑ گئے؟ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد عمران خان سے قطعی طور پر بات نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی کے ستون انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں، کسی دن چھت بھی گر پڑے گی، ایسے میں ہمیں ان سے مذاکرات کرنے کا کیا سیاسی فائدہ ہوگا۔؟ خواجہ آصف نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو جس دن متبادل پارٹی مل گئی تو وہ پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے، شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کے بعد مجھے کہا تھا کہ وہ نون لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی نے نواز شریف سے ملاقات بھی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کا بیٹا پیسے لے کر اسپین چلا گیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کو اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کیا گیا، 9 مئی کو بغاوت کی گئی، فوج کے خلاف بغاوت کی سزا کیا ہوتی ہے، کیا ان کو نہیں معلوم، عزت دار لوگ گرفتاری دے دیتے ہیں، تاکہ ان کے گھروں پر چھاپے نہ پڑیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر اسٹیبلشمنٹ، سیاستدان اور عوام ایک پیج پر ہیں، 9 مئی کو ریاست پر حملہ کیا گیا، بغاوت کی گئی، اس بغاوت کے تانے بانے کہاں جاتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش