0
Monday 5 Jun 2023 16:50

پیپلز پارٹی اپنی اکثریت ثابت نہیں کرسکے گی، میئر جماعت اسلامی کا ہی بنے گا، حافظ نعیم الرحمن

پیپلز پارٹی اپنی اکثریت ثابت نہیں کرسکے گی، میئر جماعت اسلامی کا ہی بنے گا، حافظ نعیم الرحمن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی اکثریت ثابت نہیں کرسکے گی، میئر جماعت اسلامی کا ہی بنے گا، پی پی کی روایت ہے کہ مینڈیٹ نہ مانا جائے چاہے ملک ہی کیوں نہ ٹوٹ جائے۔ سپریم کورٹ رجسٹری کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارا سب سے رابطہ ہے، پارٹیوں کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں، جماعت اسلامی کے نمبر پورے ہیں ہمارا میئر بننے جارہا ہے، ن لیگ کو دیکھنا چاہیئے کونسی جماعت کراچی کی خدمت کرسکتی ہے، ن لیگ کے لوگ اور نمائندے بھی چاہتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کو ووٹ کریں، کچھ بھی ہوجائے پی پی کے نمبرز پورے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹیکسوں کے پیسوں سے یہ لوگ ممبران کو خریدتے ہیں اور ڈراتے ہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ کی چاپلوسیوں میں لگے ہوئے ہیں، 9 مئی کو جواز بنا کر چھاپے مارے جارہے ہیں، یہ کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ ہو رہی ہے، کے ای ایس سی کی نجکاری سے متعلق سپریم کورٹ میں ہماری درخواست زیرِ سماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف ایک ہی پارٹی ہے، سپریم کورٹ سے بڑی چیز ملک میں کوئی نہیں ہے، نیپرا کی ہر سماعت میں صرف جماعت اسلامی شریک ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کمپنیوں کا معاہدہ ریاست کے ساتھ ہوتا ہے، یہ خراب پلانٹ چلاتے ہیں، یہ اس لئے مفاد عامہ کا کیس ہے کہ کئی کئی گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، اس عفریت سے ہماری جان چھڑائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جائے اور کے الیکٹرک کا آڈٹ کروایا جائے، کے الیکٹرک مافیا بنی ہوئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 2015ء میں ہیٹ ویو میں متعدد لوگ جاں بحق ہوئے، یہ کراچی ہے جو ملک کی معیشت چلاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1062078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش