0
Monday 5 Jun 2023 21:29

بھکر، سابق رکن اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

بھکر، سابق رکن اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بھکر سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ غضنفر عباس چھینہ نے ہاشم ڈوگر اور مراد راس سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غضنفر عباس چھینہ نے ڈیموکریٹس گروپ کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق کیا۔ خیال رہے کہ غضنفر عباس چھینہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 91 بھکر سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1062127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش