0
Friday 9 Jun 2023 15:06

ہائیکورٹ کا میئر الیکشن میں تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم

ہائیکورٹ کا میئر الیکشن میں تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے میئر اور ٹاؤنز الیکشن میں تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطاب سندھ ہائیکورٹ میں یو سی چیئرمین کو میئر الیکشن میں ووٹنگ سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ پولیس اور سندھ حکومت نے 4 گرفتار یو سی چیئرمینز کی فہرست عدالت میں پیش کی۔ پولیس نے بتایا کہ فردوس شمیم، عمر دروز، سید امجد اور محمد مصطفٰی مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ فردوس شمیم نقوی این آئی سی وی ڈی سکھر میں زیرِ علاج ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے سندھ حکومت کو گرفتار منتخب نمائندوں کو بحفاظت سٹی کونسل پہنچانے کا حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 1062841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش