0
Saturday 10 Jun 2023 21:21

سیاسی رہنماؤں کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں، پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

سیاسی رہنماؤں کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں، پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پی پی 101 فیصل آباد سے شمشیر خان وٹو، پی پی 96 چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النساء نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی پی 73 سے زاہد غوری اور سہیل الیاس، سرگودھا سے کاشف ممتاز گجر نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ملاقات میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ، مرکزی رہنماء پیپلز پارٹی ندیم افضل چن، پیپلز پارٹی کسان ونگ کے صدر عنایت علی شاہ اور سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس پیپلز پارٹی وسطی پنجاب احسن رضوی موجود تھے۔

وہاڑی سے سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی، شہزاد احمد خان کھچی، سابق ایم پی اے افضل خان کھچی اور طاہر خان کھچی، بہاولنگر سے قاف لیگ کے صاحبزادہ عابد مہاروی اور اکرم خان کانجو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو، میاں محمد علی پیرزادہ، پی پی 129 سے محمد نوازش علی خان نے بھی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 1063118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش