0
Sunday 18 Jun 2023 08:51

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے شیر محمد بلوچ انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے شیر محمد بلوچ انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ شیر محمد بلوچ کی نمازِ جنازہ صبح 11 بجے ملیر محمڈن فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اطلاع دی ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے شیر محمد بلوچ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میری والدہ کے اسمبلی میں ساتھی اور شفیق انسان تھے۔ میئر کراچی نے مرحوم شیر محمد بلوچ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1064605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش