0
Monday 17 Oct 2011 23:22

رحمان ملک صدر اور وزیراعظم کو آئی ایس آئی اور آرمی چیف سے ڈراتے تھے، سازش کر کے مجھے کارساز کیس سے علیحدہ کیا، ذوالفقار مرزا

رحمان ملک صدر اور وزیراعظم کو آئی ایس آئی اور آرمی چیف سے ڈراتے تھے، سازش کر کے مجھے کارساز کیس سے علیحدہ کیا، ذوالفقار مرزا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سانحہ کارساز کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان ملک نے سازش کر کے انہیں کیس سے علیحدہ کیا تھا۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ بے نظیر بھٹو غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لئے کراچی آئی تھیں۔ ذوالفقار مرزا نے ایک مربتہ پھر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہ وہ جب وزیراعظم ہاؤس جاتے تھے تو رحمان ملک ان کا بریف کیس اٹھاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک صدر اور وزیراعظم کو آئی ایس آئی اور آرمی چیف سے ڈراتے تھے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ رحمان ملک نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ کراچی کے معاملات میں نہ الجھیں کیونکہ کراچی میں آئی ایس آئی ایم کیو ایم کے ذریعے حالات خراب کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 107152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش