0
Tuesday 18 Oct 2011 18:46

وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنا چاہئیے، وزیراعظم گیلانی

وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنا چاہئیے، وزیراعظم گیلانی
چلاس:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دیامر بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیراعظم نے آج کے دن کو تاریخ کا عظیم دن قرار دیا ہے۔ بھاشا ڈیم کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس دن کے حوالے سے مبارکباد دیتا ہوں، ڈیم کی تعمیر کا آغاز چاروں وزرائے اعلیٰ کی مثبت سوچ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کام کرنے کے لئے قومی اتفاق رائے ہونا چاہئیے، پورے ملک کے اتفاق رائے سے یہ ڈیم بن رہا ہے۔ عوام نے ڈیم کے لئے گھر بار چھوڑے جس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیم پہلے بن جاتا تو لوگوں کا احساس محرومی ختم ہو جاتا۔ سیاستدان کالا باغ ڈیم کے نام پر سبز باغ دکھاتے رہے، کالا باغ ڈیم کے نام پر عوام کو گمراہ کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ منصبوے سے تربیلا ڈیم کی زندگی میں پینتیس سال کا اضافہ ہو گا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق اس منصوبے پر چھ ارب ڈالر صرف ہونے تھے جو اب بڑھ کر تیرہ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس کی پیداواری استعداد ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہو گی۔ یہی نہیں اس میں چونسٹھ  لاکھ  ایکڑ فٹ پانی بھی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے سستی بجلی حاصل ہو گی بلکہ اس مد میں ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ کا فائدہ بھی ہو گا۔ منصوبہ بن گیا اور تخمینہ بھی لگ گیا۔ منصوبے سے تربیلا ڈیم کی عمر میں پینتیس سال کا اضافہ بھی ہو گا۔ 
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنا چاہئیے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دیامر بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسائل ایک شخص یا پارٹی حل نہیں کر سکتی، چاہتے ہیں سب مل کر ملک کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ بہت قریب آ چکا ہے، جس میں سینیٹ کے انتخابات ہوں گے اور اس میں اتحادی حکومت کی اکثریت ہو جائے گی اور انتخابات 2013ء میں ہی ہوں گے۔

خبر کا کوڈ : 107381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش