0
Monday 31 Aug 2009 13:44

القاعدہ نے شہزادہ محمد بن نائف پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی،خودکش حملے کے باوجود جنگجووں بارے پالیسی نہیں بدلے گی،شہزادہ محمد بن نائ

القاعدہ نے شہزادہ محمد بن نائف پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی،خودکش حملے کے باوجود جنگجووں بارے پالیسی نہیں بدلے گی،شہزادہ محمد بن نائ
جدہ:سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ نائف نے اپنے بیٹے اور نائب وزیر داخلہ شہزاد محمد بن نائف پر خودکش حملے کے باوجود جنگجوؤں بارے پالیسی تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ نائف نے تجارتی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سکیورٹی فارمز اور سٹریٹجی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملے کے واقعہ سے ان کی جنگجووں بارے پالیسی تبدیل نہیں ہو گی اور جو جنگجو رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں ان کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ دریں اثناء القاعدہ نے سعودی نائب وزیر داخلہ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

خبر کا کوڈ : 10844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش