0
Sunday 23 Oct 2011 21:30

پاکستان پر حملے کی صورت میں عوام امریکہ کیخلاف جہاد کیلئے اٹھ کھڑے ہوں گے، قاضی حسین احمد

پاکستان پر حملے کی صورت میں عوام امریکہ کیخلاف جہاد کیلئے اٹھ کھڑے ہوں گے، قاضی حسین احمد
پشاور:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ حکمران آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں اور پارلیمنٹ کی قراردوں پر عمل کرے۔ بصورت دیگر عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ پشاور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام امریکہ مخالف ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے جس کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے سے پاکستان کا معاشی نقصان ہوا، جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی۔ قاضی حسین احمد نے امریکہ پر واضح کیا کہ اگر پاکستان پر حملہ کیا گیا تو افغان عوام کی طرح پاکستانی عوام بھی امریکہ کے خلاف جہاد کے لئے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس کے مطالبے پر ہم اپنے لوگوں کے خلاف نہیں لڑ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 108655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش