0
Tuesday 1 Sep 2009 12:34

شام کی طرف سے عراق میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کی تردید

شام کی طرف سے عراق میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کی تردید
بغداد:شام نے عراق میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کر دی ۔عراقی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ بغداد میں اہم سرکاری عمارتوں پر ہونیوالے بم دھماکوں میں شام ملوث ہے اور بغداد میں تشدد کے پھیلانے کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے ،جس کے بعد اب شام کی جانب سے اس عراقی الزام کی تردید آئی ہے ۔دوسری جانب تجزیہ نگاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عراق اور شام کے درمیان الزام تراشی سے اوباما انتظامیہ کی دمشق کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے جاری کوششوں کو دھچکا پہنچ سکتا ہے ۔واضح رہے کہ امریکا عراق کے شمال میں شام کی سر زمین سے ہونیوالے دراندازی پر تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے اور امریکی انتظامیہ کا موقف ہے کہ عراق میں قیام امن کیلئے شام سے تعاون ناگزیر ہے۔

خبر کا کوڈ : 10901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش