0
Saturday 29 Oct 2011 14:49

امریکا میں سرمایہ دارانہ نظام، بے روزگاری اور عدم مساوات کیخلاف احتجاج جاری

امریکا میں سرمایہ دارانہ نظام، بے روزگاری اور عدم مساوات کیخلاف احتجاج جاری
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ امریکا میں بے روزگاری اور عدم مساوات کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، نیویارک میں مظاہرین نے جے پی مورگن چیز ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کیا۔ نیویارک میں وال پر قبضے کرو مہم کے تحت سینکڑوں مظاہرین نے جے پی مورگن چیز ہیڈکوارٹر تک ریلی نکالی اور جے پی مورگن چیز کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین نے جے پی مورگن چیز کے سی ای او کو اپنے مطالبات پر مبنی خطوط بھی دیئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کو نظرانداز کر کے بڑے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو امدادی پیکیج دیا ہے۔ نیویارک میں مظاہرین اب بینکوں کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔ دوسری جانب آکوپائے ڈی سی کے تحت مظاہرین نے واشنگٹن میں مظاہرہ کیا، مظاہرین نے اسٹوڈنٹ لون، حکومتی لون پالیسی کے خلاف نعرے لگائے۔ اس دوران مظاہرین پولیس کے ساتھ گَتھَم گَتھابھی ہوئے، منتظمین کے مطابق بڑا مظاہرہ آج واشنگٹن میں ہو گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکا میں سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف احتجاج جاری ہے، سینکڑوں مظاہرین نے بینک حکام کو اپنی تکالیف سے آگاہ کیا، جبکہ حکومت نے وال اسٹریٹ سے مظاہرین کو ہٹانے کیلئے ان کے جنریٹرز اٹھا لئے ہیں۔ سینکڑوں مظاہرین نیویارک میں قائم مرکزی بینک کے دفتر گئے۔ اور بینک کے سربراہ کو اپنی تکالیف کے متعلق خط دیا۔ وال اسٹریٹ قبضہ تحریک کے تحت واشنگٹن ڈی سی سمیت امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری رہا۔ تاہم وال اسٹریٹ کے باہر سے مظاہرین کو ہٹانے کیلئے نیویارک پولیس نے مظاہرین کے چھ جنریٹرز اور ایندھن اٹھا لیا۔ آج سے نیویارک میں برف باری شروع ہونے والی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ جنریٹرز اٹھائے جانے سے مظاہرین خود چلے جائیں گے۔ تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کی تمام کوششوں کو ناکام بنادینگے اور احتجاج جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 110178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش