0
Saturday 29 Oct 2011 22:05

عوام سے لوٹے گئے 100 ارب ڈالر سوئس بنکوں میں پڑے ہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

عوام سے لوٹے گئے 100 ارب ڈالر سوئس بنکوں میں پڑے ہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام سے لوٹے گئے سو ارب ڈالر سوئس بنکوں میں پڑے ہیں، معاہدہ کر کے بیس ارب ڈالر ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ابھی موجودہ حکومت کے آڈٹ پیپرز کا جائزہ نہیں لیا گیا۔ اسلام آباد میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ا رکان کو شیلڈ پیش کرنے کی تقریب ہوئی۔ چئیرمین ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان سہیل مظفر نے کہا کہ پی اے سی کی جانب سے ایک سو پندرہ ارب روپے کی ریکوری بڑی کامیابی ہے۔ ایف آئی اے انسداد کرپشن قوانین کا غلط استعمال کر رہی ہے، نیب کو تباہ کر دیا گیا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آڈٹ پیپرز کا جائزہ لینے سے قبل کچھ پیرامیٹرز طے کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے فیصلوں کا بھی سپریم کورٹ یا وفاقی محتسب کے فیصلوں جیسا حال ہو۔
دیگر ذرائع ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے سو ارب ڈالرز موجود ہیں۔ برطانوی طریقہ کار اختیار کر کے حکومت پاکستان بیس ارب ڈالر حاصل کر سکتی ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اگر حکومت پاکستان برطانوی طریقہ اختیار کرے تو سوئس حکومت سے بینکوں میں جمع پاکستانیوں کی رقم سے بیس ارب ڈالر وصول کیے جا سکتے ہیں۔ برطانوی طرز کے مطابق پاکستانی حکومت بھی سوئس بینکوں میں موجود سو ارب ڈالر پر پچیس فیصد ٹیکس ادا کر کے بیس ارب ڈالر حاصل کر سکتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 110295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش