0
Sunday 30 Oct 2011 10:44

امریکا ملا عمر سے مذاکرات کیلئے تیار ہو گیا، برطانوی اخبار

امریکا ملا عمر سے مذاکرات کیلئے تیار ہو گیا، برطانوی اخبار
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ واشنگٹن طالبان رہنما ملا عمر سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کو امریکا پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، پہلے وہ ملا عمر کو تنہا کرنا چاہتے تھے لیکن طالبان کی جانب سے ملا عمر پر مکمل اعتماد کے بعد امریکی پالیسی میں تبدیلی کے واضح اشارے محسوس کئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی فوج کے قریبی ذرائع کے مطابق جنرل کیانی کی جانب سے ہلیری کلنٹن کو تنبیہ کر دی گئی تھی کہ اگر امریکا افغان جنگ میں کامیابی کا خواہاں ہے تو اسے طالبان سے بات کرنا ہو گی۔ برطانوی اخبار "ٹیلی گراف" کے مطابق پاکستانی آرمی چیف کے بیان کی وجہ سے ہی امریکا کے لہجے میں تبدیلی آئی ہے اور ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ "واشنگٹن ملا عمر کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے۔ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے ان کا بات چیت میں شامل ہونا انتہائی اہم ہے"۔ امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کو امریکی پالیسی میں اہم تبدیلی سمجھا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 110379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش