0
Thursday 27 Oct 2011 15:38

پاکستان میں کچھ عناصر طالبان کو سپورٹ کر رہے ہیں، ہلیری کلنٹن

پاکستان میں کچھ عناصر طالبان کو سپورٹ کر رہے ہیں، ہلیری کلنٹن
 اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ امریکا جانتا ہے پاکستان میں کچھ عناصر غیرقانونی طور پر طالبان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ اعلٰی سطح پر حکام طالبان کی مبینہ حمایت سے آگاہ ہیں یا نہیں، تاہم امکان یہی ہے کہ پاکستانی اداروں کے موجودہ یا ریٹائرڈ عناصر طالبان کو بھرپور سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کی دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ واضح اور جامع مذاکرات ہوئے، خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس سے اچھی طرح باخبر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے استنبول میں خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، امید ہے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک افغانستان میں استحکام اور سکیورٹی کے حوالے سے اپنی یقین دہانیوں پر عمل پیرا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنا رویہ نہ بدلا تو امریکا پابندیوں کا ہتھیار استعمال کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 109703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش