0
Saturday 5 Sep 2009 12:21

افغانستان:نیٹو فورسز کی شہریوں پر بمباری،90 افراد جاں بحق،دھماکوں اور جھڑپوں میں 4 فوجی ہلاک

افغانستان:نیٹو فورسز کی شہریوں پر بمباری،90 افراد جاں بحق،دھماکوں اور جھڑپوں میں 4 فوجی ہلاک
قندوز،کابل:افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں نیٹو فورسز کی بمباری میں 90 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے،نیٹو کا کہنا ہے کہ انہوں نے طالبان پر حملہ کیا اور سویلین افراد کی ہلاکتوں کی تحقیقات کی جا رہی ہے،صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ سویلین آبادی پر بمباری ناقابل قبول ہے،دیگر کارروائیوں میں چار اتحادی فوجی بھی مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات قندوز کے ضلع علی آباد میں نیٹو کے لئے تیل لے جانے والے دو آئل ٹینکر اغواء کئے، ان میں سے ایک ٹینکر کو طالبان نے دریا کے دوسری جانب رنگور باغ گاؤں منتقل کر دیا اور دوسرے ٹینکر کو لے جا رہے تھے کہ وہ ایک جگہ پھنس گیا۔طالبان ٹینکر سے تیل نکالنے لگے تو اس دوران مقامی لوگ بھی وہاں جمع ہو گئے ۔ اس دوران نیٹو کے طیاروں نے ان پر بمباری کر دی ۔ عینی شاہدین کے مطابق طالبان کی تعداد صرف 10 سے 12تھی اور ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد عام شہری ہیں ۔ نیٹو کے ترجمان نے فضائی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم کہا ہے کہ سویلین افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات کی تصدیق کر رہے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد بری طرح جھلس گئے ہیں ۔
خبر کا کوڈ : 11120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش